مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح فوج کے چیف اف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے چین کی قومی صنعتی دفاعی یونیورسٹی کے طلباء اور اساتید کے اجتماع سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران خطے میں پائدار امن کا خواہاں ہے اور خلیج فارس میں ملکی اور قومی دفاع کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران اپنے تجربات چین کو منتقل کرنے کے لئۓ آمادہ ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات اسٹراٹیجک سمت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ جنرل باقری نے کہا کہ دنیا کو اس وقت مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے اور ان چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے بارے میں تحقیق کی بہترین جگہ یونیورسٹی ہے۔ چین کی قومی دفاع یونیورسٹی کے سربراہ نے بھی ایران اور چین کے باہمی تعلقات کو تعمیری اور دونوں ممالک کے مفاد میں قراردیتے ہوئے کہا کہ چین تحقیق اور ریسرچ سمیت تمام شعبوں میں ایران کے تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح فوج کے چیف اف اسٹاف نے چین کی قومی صنعتی دفاعی یونیورسٹی یونیورسٹی کے طلباء اور اساتید کے اجتماع سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران خطے میں پائدار امن کا خواہاں ہے اورہم خلیج فارس میں ملکی اور قومی دفاع کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
News ID 1893717
آپ کا تبصرہ